ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا 30مارچ کو ہوگا انتخاب : جالی پنچایت کے انتخابات ہوں گے 31مارچ کو

بھٹکل میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا 30مارچ کو ہوگا انتخاب : جالی پنچایت کے انتخابات ہوں گے 31مارچ کو

Tue, 17 Mar 2020 21:05:48    S.O. News Service

بھٹکل:17؍مارچ(ایس اؤ نیوز)بھٹکل میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت کے ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد صدر ونائب صدر کےعہدوں کے لئے انتخابات منعقد ہونےکے متعلق بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہاگیا ہےکہ بھٹکل میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے لئے 30مارچ 2020کو سہ پہر 3بجے بھٹکل میونسپالٹی ہال میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق بھٹکل میونسپالٹی کے سبھی 23 کونسلرس ، لوک سبھا رکن اوررکن اسمبلی کو متعلقہ انتخابات میں شرکت کرنےکا اطلاع نامہ ارسال کیاجاچکاہے۔ خیال رہےکہ صدر کا عہدہ پسماندہ طبقہ گرو پ ’بی ‘ خاتون اور نائب صدر کا عہدہ عام خاتون کے لئے مختص ہے۔

اسی طرح جالی پٹن پنچایت کی دوسری میعاد کے لئے صدر اور نائب صدر کے انتخابات 31مارچ 2020کو سہ پہر 3بجے جالی پٹن پنچایت دفتر میں منعقد ہونگے۔ یہاں بھی پنچایت کے سبھی 20ممبران ، رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کو اطلاع دی گئی ہے۔ پنچایت کے صدر کا عہدہ  عام خاتون اور نائب صدر کا عہدہ  پسماندہ طبقہ گروپ ’اے ‘ خاتون کے لئے ریزرو ہے۔


Share: